
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاق میں حکمران اتحاد میں شامل بلاول بھٹو زرداری آج جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے مدارس رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں۔
اس سلسلسے میں بلاول بھٹوز رداری اور سربراہ جے یو آئی (ف) کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں مدارس کی رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات کی جائے گی۔
بلاول بھٹو سربراہ جے یو آئی (ف) کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے، دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان اس سے پہلے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 26ویں ترمیم کی منظوری کے دوران جن نکات پر حکومت قانون سازی سے دست بردار ہوئی، ایکٹ ذریعے ان کی منظوری اور دینی مدارس کے متفقہ ڈرافٹ پر اعتراضات حکومت کے لیے وبال بن سکتے ہیں۔
اس سوال پر کہ مدارس کے حوالے سے بل پر اب تک صدر مملکت آصف زرداری نے دستخط نہیں کیے، جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر کل تک دستخط نہیں کیے تو پھر آنے والی اپنی کانفرنس میں اس پر بات کریں گے۔
ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو اپنا کام، اپنی نیت دکھا دی جن چیزوں پر وہ 26ویں ترمیم میں دست بردار ہوئے، 56 کلاز میں سے وہ صرف 22 پر متفق ہوئی، ان میں 5 کا بعد میں ہم نے اضافہ کیا، اس کے بعد پھر قانون سازی کرنا اور ایکٹ کے ذریعے ایسے قوانین پاس کرنا جو آئین کی روح اور 26 ویں ترمیم کی روح کے منافی ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان قوانین پر تو آصف زرداری دستخط کریں اور دینی مدارس کے اس ڈرافٹ پر جو الیکشن سے پہلے پی ڈی ایم کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کی موجودگی میں طے ہوا تھا اور اس پر اتفاق رائے پیدا ہوا تھا، 5 گھنٹے بلاول ہاؤس میں میٹنگ کرکے اس پر اتفاق رائے ہوا، 5 گھنٹے ہم نے لاہور میں میاں نواز شریف کے گھر میں اس پر اتفاق کیا، آج اس پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں، یہ چیزیں ان کے لیے وبال بن سکتی ہیں، اتنا بھی آسان نہیں ہے لیکن میں نے کہا ہے کہ میں کل اس پر بات کروں گا۔


iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.