ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی بروقت کارروائی،نوشکی سے کوئٹہ اسمگل کیا جانے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران نوشکی سے کوئٹہ اسمگل کیا جانے والا غیر قانونی اسلحہ پکڑ کر دشمنانِ امن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

ذرائع کے مطابق، ایف سی نے مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس سے 18 شارٹ گنز، 11 پمپ ایکشن بندوقیں اور 34 میگزین برآمد ہوئیں، جبکہ 12 بور کے 18 پارٹس بھی کھیپ میں شامل تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلحے کی ترسیل میں ملوث شخص پیشے کے لحاظ سے مکینک ہے اور اپنی ذاتی ورکشاپ چلاتا ہے، جبکہ ممنوعہ اسلحہ نوشکی کے ایک اسلحہ فروش کی جانب سے فراہم کیا جا رہا تھا۔

ایف سی نارتھ نے اس پورے نیٹ ورک کی گتھیاں سلجھانے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاکہ اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

حق اور سچ خبروں تک بروقت رسائی کے لیے اپنا کوئٹہ وال نیوز فالو کیجیے۔

3 thoughts on “ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی بروقت کارروائی،نوشکی سے کوئٹہ اسمگل کیا جانے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد

  1. That’s a fascinating look at dice game strategy! It reminds me of the layered approach to fun I’ve seen at superking ph – they blend tradition with modern tech, even handling deposits via GCash! Really interesting to see gaming evolve.

  2. Smart bankroll management is key, especially with diverse options like those at SuperKing PH. Seeing platforms prioritize security-like their ID verification-is reassuring. Check out superking ph apk for a modern take on Filipino gaming! It’s good to see responsible gaming gaining traction.

Leave a Reply to superkingph Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *