
پاکستان میں نومبر 2024 میں 61 دہشت گرد حملے ہوئے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے 27 فیصد زیادہ ہیں جبکہ اموات کی تعداد میں بھی 69 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جو اکتوبر میں 100 سے بڑھ کر نومبر میں 169 ہوگئیں جبکہ ان حملوں میں 225 افراد زخمی ہوئے۔
مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے گزشتہ ماہ 12 حملے کیے، جن میں تین بڑے یا زیادہ اثر والے حملے بھی شامل تھے۔ ان حملوں میں 45 افراد ہلاک ہوئے جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔
بی ایل اے کے حملوں کی تعداد اور شدت میں یہ اضافہ گروپ کی آپریشنل حکمت عملی اور صلاحیتوں میں ایک اہم ارتقا کی عکاسی کرتا ہے، اس بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی ریاست کی طرف سے اپنے نقطہ نظر میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ان تفصیلات کا انکشاف ملک اور وسیع تر خطے میں تنازعات اور امن سے متعلق امور پر کام کرنے والے اسلام آباد کے تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پِپس) نے اپنے ’ماہانہ سیکیورٹی ریویو آف پاکستان‘ میں کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع کرم میں ایک ماہ کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے کُل سات واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں دو دہشت گرد حملے اور پرتشدد فرقہ وارانہ جھڑپوں کے پانچ واقعات شامل ہیں۔
ان واقعات میں 115 افراد ہلاک اور 137 زخمی ہوئے۔
پرتشدد جھڑپوں کا حالیہ سلسلہ 21 نومبر کو مسافر بسوں پر حملے کے بعد شروع ہوا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں 41 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں کرم میں دو فرقہ وارانہ حملے بھی شامل ہیں جن میں 114 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوئے۔
ان حملوں میں مبینہ طور پر کالعدم ٹی ٹی پی، حافظ گل بہادر گروپ، لشکر اسلام اور چند مقامی طالبان گروپ ملوث تھے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے 19 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے۔


iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.