ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا

کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس سے مقابلے میں 2 ڈکیت ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پیارو خان چوکی انچارج اقرار حسین بلوچ نے ایکسپریس بتایا کہ وہ اپنی چوکی پرموجود تھے کہ انہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے گھرمیں ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پروہ اپنی نفری کے ہمراہ چند منٹ میں ہی موقع پرپہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح ڈکیت گھر کی بالائی منزل پرموجود تھے اورڈکیتوں نے گھر کی خواتین اور بچیوں کویرغمال بنایا ہوا تھا، پولیس نے پہلے ڈکیتوں کواسلحہ پھینک کرگرفتاری دینے کو کہا لیکن ڈکیتوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جس پرپولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔
چوکی انچارج نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تنویر حسین ولد منیر حسین نامی پولیس اہلکار پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیت جس گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے تھے وہ مبارک شاہ نامی شہری کا ہے جو کباڑ کا کاروبار کرتا ہے

5 thoughts on “ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

  2. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply to GO88 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *