پیداوار اور فروخت دونوں میں نمایاں دوہرے ہندسے کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے.وزارت خزانہ کے اعداد و شمار

اسلام آباد” پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری بحالی کے مضبوط اشارے دکھا رہی ہے جس نے مالیسال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مثبت اقتصادی رفتار کی لہر میں حصہ ڈالا پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک سینئر نمائندے نے بتایاکہ آٹو موٹیو سیکٹر کی بحالی نہ صرف صارفین کی طلب میں اضافے کا اشارہ دیتی ہے بلکہ وسیع تر اقتصادی لچک اور بحالی کی بھی عکاسی کرتی ہے آٹو موٹیو سیکٹر نے اس عرصے کے دوران پیداوار اور فروخت دونوں میں نمایاں دوہرے ہندسے کی نمو ریکارڈ کی. وزارت خزانہ کی طرف سے اکتوبر کے ماہانہ آﺅٹ لک میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آٹوموبائل کی پیداوار میں جولائی سے ستمبر کے دوران متاثر کن 18.1 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ فروخت میں تقریبا 17.0 فیصد اضافہ ہوا ترقی کی یہ رفتار صنعت میں ایک ممکنہ بحالی کا اشارہ دیتی ہے حالانکہ پچھلے اقتصادی چیلنجوں اور غیر یقینی صورتحال نے آٹوموٹو مارکیٹ کو متاثر کیا تھا گاڑیوں کے متعدد زمروںمیں قابل ذکر اضافہ نے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *