
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہر صورت اپنی لڑائی جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے غیر ملکی سفراکو مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے غیر ملکی سفرا کو پاکستان کی طرف سے مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے، بیرون ممالک میں سفرا کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کی جانب سے عافیہ صدیقی کے حوالے سے لکھے گئے کسی خط سے لاعلمی کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے عدالتی احکامات کے مطابق دفتر خارجہ بھی کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی پر اظہار تشویش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات کشمیریوں کی زمین، جائیداد ہڑپ کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ فارن مشنز کو مکمل سیکیورٹی دی جائے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہمیشہ فروغ دیا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کی بنگلہ دیش لیڈر خالدہ ضیا سے ملاقات ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ہوئی۔
انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان کو شام میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر شدید تشویش ہے، علاقائی امن و استحکام کے لیے شام میں امن ضروری ہے، شام کی سلامتی خود مختاری اور آزادی کا احترام ضروری ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرکے ون واٹر کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 6 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس کے تحت آبی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سمٹ کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور فرانس کے صدر سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ای سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی مشہد میں اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اسحٰق ڈار نے مشہد میں ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک۔روس بین الحکومتی کمیشن کا 2 روزہ اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا جس میں وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور ان کے روسی ہم منصب نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے 8 معاہدوں پر دستخط کیے۔


Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
苹果签名,苹果超级签平台,ios超级签平台ios超级签苹果企业签,苹果超级签,稳定超级签名
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池