عالمی جامعات کے کیمپس لاہور میں کھلوانے کی کوشش کریں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا کی معروف جامعات کے کیمپس لاہور میں کھلوانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایسے بچے جو پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے، انہیں ملک میں ہی بیرون ملک کی بہترین جامعات سے پڑھنے کا موقع مل سکے، یہ سب کچھ بہت مہنگا ہے لیکن آپ (نوجوانوں) سے مہنگا کچھ نہیں۔

لاہور میں ’ہونہار اسکالرشپس پروگرام‘ کے تحت طلبا میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور ہر وعدہ پورا کرتی ہوں۔

آج ہم صرف طلبا کو یہ اسکالرشپس ایوارڈ نہیں دے رہے، بلکہ یہ آپ (طلبا) کی صلاحیتوں اور میرٹ کا اعتراف ہے، پولیس کے دستے کا آپ کو گارڈ آف آنر دینا، آپ کی محنت، صلاحیتوں اور کامیابیوں کو بطور قوم سیلیبریٹ کرنے جیسا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب کے کسی بھی طالب علم کو دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ مل جاتا ہے تو اس کا خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی، یہ سب کچھ آپ پر احسان نہیں، یہ آپ کا پیسہ ہے، قوم کا پیسہ ہے، یہ سب آپ کی امانت ہے، لیکن کئی دفعہ یہ سوال ہوتا ہے کہ کون سا احسان کر رہے ہیں کہ پیسہ تو عوام کا ہی ہے، میں ایک سوال کرنا چاہتی ہوں یہ کہ یہی پیسہ پچھلے حکمرانوں اور حکومتوں کے پاس بھی تو تھا، پھر آپ تک کیوں نہیں پہنچا؟۔

6 thoughts on “عالمی جامعات کے کیمپس لاہور میں کھلوانے کی کوشش کریں گے، مریم نواز

  1. The website design looks great—clean, user-friendly, and visually appealing! It definitely has the potential to attract more visitors. Maybe adding even more engaging content (like interactive posts, videos, or expert insights) could take it to the next level. Keep up the good work!

  2. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

  3. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply to J88 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *