دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں غلط — ایشا دیول کا دو ٹوک بیان

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی افواہوں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی۔ تاہم، ان کی بیٹی اور معروف اداکارہ ایشا دیول نے تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے والد زندہ ہیں، حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، دھرمیندر طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ان کے مداح بڑی تعداد میں ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

ایشا دیول نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا:

“میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے، میرے والد زندہ ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ خبروں پر یقین کریں۔


مزید حقائق اور سچ پر مبنی تازہ خبروں کے لیے “کوئٹہ وال نیوز” کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *