خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو دو فوجداری مقدمات میں ’غیر مشروط‘ معافی دے دی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے صدارتی معافی کے اس امکان کو رد کر دیا تھا۔ مگر اپنے سابقہ موقف کے برعکس اب صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو ’ہدف بنایا گیا‘ ہے اور ان پر قائم کیے گئے مقدمات ’سراسر ناانصافی‘ تھے۔ہنٹر بائیڈن نے ستمبر میں ٹیکس سے متعلق جرم…