افواج پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا مہم کیلئے ایک ملین پائونڈ مختص، بھارتی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم ، دوسرا کونسا ملک ملوث ہے؟معروف صحافی نام لینے سے بھی کترانے لگے

افواج پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا مہم کیلئے ایک ملین پائونڈ مختص، بھارتی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم ، دوسرا کونسا ملک ملوث ہے؟معروف صحافی نام لینے سے بھی کترانے لگے

سینئر صحافی اظہر جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چل رہی ہے جس کیلئے ایک ملین پائونڈ (35،4،082،600 پاکستانی روپے ) رقم مختص کی گئی ہے اور اس سلسلے میں برطانیہ میں بھارتی ایمبیسی میں خصوصی سیل بھی قائم کیاگیا،انہوں نے ایک اور ملک کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ کیا تاہم اس کا نام لینے سے گریز کیا۔
اظہر جاوید نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےبتایا کہ ’جو سازش اس وقت چل رہی ہے پاکستان کے خلاف اور افواج پاکستان کے خلاف، اس کیلئے ایک ملین پاونڈ مختص کیا گیا ہےاور صرف اس کمپین کے لیے جو سوشل میڈیا پر چلے گی، بلکہ چل رہی ہے۔ یہاں پر(برطانیہ میں) لابنگ کمپنیز کی خدمات لی گئی ہیں، اس میں جو ممالک جو ہیں ملوث ہیں اور یہ فنڈنگ جن کی طرف سے کی جارہی ہے، ایک تو انڈیا ہے، انڈیا کی ایمبیسی ہے جو ہالبرن میں ہے،وہاں پر خصوصی سیل بنا ہے جہاں پر اس کی ساری نگرانی ہورہی ہے لیکن دوسرے ملک کا نام میں لے نہیں سکتا‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *