پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 45 کے عوام نے ترقی، خوشحالی، اور روزگار کی سیاست کو ووٹ دے کر نفرت اور دوغلی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ کوئٹہ بلخصوص سریاب کے عوام نے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو ووٹ کی طاقت سے دو مرتبہ شکست دی ہے۔
انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر کامیابی کے موقع پر مبارکباد دینے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب جان چکے ہیں کہ کون ذاتی مفادات کی سیاست کرتا ہے اور کون عوام کی بہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔ حاجی علی مدد جتک نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور علاقے کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔