کوئٹہ میں اچانک موبائل اور انٹرنیٹ سروس 2 دن کے لیے معطل کر دی گئی، جس کے باعث شہریوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع بلوچستان میں الیکشن دھاندلی کے الزامات کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جے یو آئی کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کے اعلان کے بعد کوئٹہ میں اچانک موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ شہریوں کے درمیان رابطہ ختم ہو گیا، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔
شہری حلقوں نے نیٹ ورک کی بندش کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جے یو آئی کے احتجاج اور موجودہ حالات کے تناظر میں شہریوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بلوچستان میں مسلسل ایسے اقدامات سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، اور حکومت پر اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔ مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
