کوئٹہ: شدت پسندوں کا گیس پائپ لائن پر حملہ، فراہمی معطل


کوئٹہ میں بدھ کے روز شدت پسندوں نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

متاثرہ علاقوں میں کچلاک، زیارت، بوستان، یارو، کربلا، حرمزئی اور پشین شامل ہیں، جبکہ کوئٹہ شہر میں ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خیزی، اے ون سٹی، اور ہزار گنجی میں بھی گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے پائپ لائن کی مرمت کے لیے اپنی ٹیم روانہ کر دی ہے، جو جلد از جلد گیس بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے فالو کریں: کوئٹہ وال نیوز

217 thoughts on “کوئٹہ: شدت پسندوں کا گیس پائپ لائن پر حملہ، فراہمی معطل

Leave a Reply to Mathew Writer Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *