ڈیرہ بگٹی: گیس فلیڈ ملازمین کا OGDCL کمپنی کے خلاف احتجاج

ڈیرہ بگٹی: گیس فیلڈ کے سن کوٹہ ملازمین کا او جی ڈی سی ایل کے خلاف احتجاج، روزگار کی بحالی کا مطالبہ

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گیس فیلڈ کے سن کوٹہ ملازمین نے او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کی جانب سے وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں ریٹائرڈ ملازمین کے بچے اور ان کے ورثاء شامل تھے، جنہوں نے گیس فیلڈ کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا اور دو گھنٹے تک سڑک بند کر کے نعرے بازی کی۔

سن کوٹہ ملازمین کا کہنا ہے کہ 12 سال سے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ان کے والدین کی جگہ ملازمتیں فراہم نہیں کی جا رہیں، حالانکہ او جی ڈی سی ایل کی پالیسی کے تحت یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ گیس فیلڈ کے مقامی افراد اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے اپنی زندگیاں اس کمپنی کی ترقی کے لیے وقف کیں، لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے خاندانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

احتجاج کے دوران سن کوٹہ ملازمین یونین کے صدر رازی بگٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:

“ہمارے بچے نان شبینہ کے محتاج ہیں، گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، اور رشتہ دار بھی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ پیرکوہ جیسے پسماندہ علاقے میں او جی ڈی سی ایل واحد روزگار کا ذریعہ ہے، لیکن کمپنی ہماری مدد کرنے کے بجائے ہمیں مسلسل نظرانداز کر رہی ہے۔”

مظاہرین نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پیٹرولیم، وڈیرہ میاں خان بگٹی، سے اپیل کی کہ وہ او جی ڈی سی ایل کو پابند کریں کہ سن کوٹہ کے تحت ملازمتوں کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے لیے ملازمتوں کی فراہمی ان کا حق ہے، اور اس پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر دو ہفتے کے اندر سن کوٹہ پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ضلع تک بڑھا دیا جائے گا۔ مظاہرین نے کہا:

“بگٹی قبائل متحد ہو کر احتجاج کریں گے، اور اس کے نتائج کی ذمہ داری حکومت اور او جی ڈی سی ایل انتظامیہ پر ہوگی۔”

او جی ڈی سی ایل کی گیس فیلڈز میں مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے سن کوٹہ پالیسی متعارف کرائی گئی تھی، تاکہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ تاہم، مقامی افراد کا الزام ہے کہ یہ پالیسی محض کاغذی حد تک محدود ہے، اور عملی طور پر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے لوگوں کو ان کے حقوق دیے جائیں اور سن کوٹہ پالیسی پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی افراد اپنی مالی مشکلات پر قابو پا سکیں۔

13 thoughts on “ڈیرہ بگٹی: گیس فلیڈ ملازمین کا OGDCL کمپنی کے خلاف احتجاج

  1. Новые актуальные промокод iherb kod herb для выгодных покупок! Скидки на витамины, БАДы, косметику и товары для здоровья. Экономьте до 30% на заказах, используйте проверенные купоны и наслаждайтесь выгодным шопингом.

Leave a Reply to kursovaya-rabota-990 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *