چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کی درخواست پر “پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل، 2024” کو مؤخر کر دیا گیا۔ اس بل کا مقصد جانوروں کی سائنس کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک مخصوص ادارہ قائم کرنا تھا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے وزارت اور وزارت قانون کے نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ بل کا تفصیلی جائزہ لیں اور آئندہ اجلاس کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نے بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعے بجلی کی قیمت میں کچھ کمی کی جا چکی ہے، اور مزید آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ توقع ہے کہ عوام کو بجلی کے نرخوں میں مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

6 thoughts on “چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *