وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پیر کوہ اور ڈیرہ بگٹی واٹر منصوبوں پر اہم اجلاس، جون تک مکمل کرنے کا حکم
کوئٹہ، 17 اپریل – وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کوہ اور ڈیرہ بگٹی کے آبپاشی و واٹر سپلائی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ عمران خان گچکی نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ نے پیر کوہ کے دور افتادہ علاقوں میں گرمی کے موسم کے دوران بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے 4 واٹر باوزر کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ پی ایچ ای کی ایس این ای (SNE) کی منظوری دے کر منصوبے کو فعال بنانے کی راہ ہموار کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے پیر کوہ، سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں جاری منصوبوں کی سست روی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ تمام واٹر سپلائی اسکیمیں جون 2025 تک ہر صورت مکمل کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں اور عوام کو جلد از جلد صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو ہدایت دی کہ ہائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام متاثر نہ ہو۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
📢 ایسی مزید اہم سرکاری فیصلوں اور علاقائی ترقی کی خبروں کے لیے فالو کریں “کوئٹہ وال نیوز” — عوام کی آواز، عوام کا چینل!
**mindvault**
mindvault is a premium cognitive support formula created for adults 45+. It’s thoughtfully designed to help maintain clear thinking