&ملک دشمن عناصربلوچستان کے حالات خراب کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ، چوہدری نعیم کریم

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں بے گناہ 6سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ایس پی انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ سمیت40کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرسوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں عوام اورسیکورٹی ادارے ملکر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ملک دشمن عناصرکو بلوچستان اور ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اس لئے وہ دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج،سیکورٹی ادارے اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر اکٹھے ہیں اورملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اورسرحدوں کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکورٹی فورسزکے اہلکارہمارے ماتھے کا جھومرہیں جن کی قربانیاں انشا اللہ رائیگا نہیں جائیں گی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چوہدری نعیم کریم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

31 thoughts on “&ملک دشمن عناصربلوچستان کے حالات خراب کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ، چوہدری نعیم کریم

  1. no deposit bonus casinos canada, united kingdom casino in vegas and best australian casino sign up
    bonus, or $5 min deposit new zealandn casinos

    Also visit my web blog – craps table video; Weldon,

  2. best poker website australia, casino chips value usa and new zealandn online pokies
    bonus, or roulette online casino australia

    Feel free to visit my web-site: blackjack early payout bovada (Selena)

Leave a Reply to mbs casino entry Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *