مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے بہادر پولیس آفیسر ڈی ایس پی یوسف ریکی کو اغوا کے بعد شہید کر دیا

مستونگ کے علاقے کردگاپ میں ڈی ایس پی یوسف ریکی کی شہادت نامعلوم دہشت گردوں کی ایک اور بزدلانہ سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ دشمن عناصر بلوچستان میں امن کے قیام میں رکاوٹ بننے والے بہادر افسران کو نشانہ بنا کر خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ شہید یوسف ریکی ایک فرض شناس اور نڈر پولیس آفیسر تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔ ان کی قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام اور ادارے امن کے دشمنوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔

حق اور سچ خبروں تک بروقت رسائی کے لیے اپنا کوئٹہ وال نیوز فالو کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *