لکپاس ٹنل پر آگاہی ریلی؛ عوام کے لیے نئی سہولتوں کا آغاز

مستونگ میں ایف سی نارتھ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لکپاس ٹنل کے مقام پر آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایف سی 84 ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر نے کی۔ ریلی لکپاس ٹول پلازہ سے شروع ہو کر پرانے روٹ سے گزری، جس میں ڈسٹرکٹ کونسل ممبران، قبائلی و سیاسی رہنما، اور میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

ایف سی چلتن رائفلز کے 82 ونگ کمانڈر کرنل وقاص نے کہا کہ لکپاس کا پرانا روٹ 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلا ہے اور تمام چھوٹی گاڑیوں کے لیے محفوظ اور فعال ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ پرانے روٹ کا استعمال کریں تاکہ سفر آسان ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی نارتھ بلوچستان عوام کی خدمت، امن و امان، اور جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

ایف سی حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے فورسز کے جوانوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

مزید خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں۔

7 thoughts on “لکپاس ٹنل پر آگاہی ریلی؛ عوام کے لیے نئی سہولتوں کا آغاز

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

  2. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply to MM88 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *