صوبے میں آبی وسائل کی بہتری اور زراعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیرآبپاشی بلوچستان

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ صوبے میں آبی وسائل کی بہتری اور زراعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور پانی کے مسائل کو حل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
اس مقصد کے لیے پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینال کی تنظیم نو پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ زمینداروں کو درپیش مشکلات کم ہوں اور پانی کی ترسیل میں بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال صوبے کے زرعی علاقوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مختلف تکنیکی اور عملی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

ان مسائل کے حل کے لیے جدید انجینئرنگ طریقے اپنائے جا رہے ہیں تاکہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جا سکے اور کھیتوں تک اس کی بلا تعطل ترسیل یقینی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جعفرآباد، نصیرآباد اور سبی سمیت دیگر زرعی اضلاع میں زراعت کو فائدہ پہنچے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ کھیر تھر کینال کی تنظیم نو کے منصوبے کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کینال کے ذریعے پانی کی موثر ترسیل ممکن بنائی جا رہی ہے تاکہ زمینداروں کو زیادہ پانی دستیاب ہو۔ پرانی نہری ساخت اور پانی کے ضیاع کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہر کی بحالی کا کام جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے بھی زیر غور ہیں تاکہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے اس کا بہترین استعمال کیا جا سکے۔ بلوچستان حکومت زراعت اور آبی وسائل کے شعبے میں ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون سے مزید منصوبے بھی لا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ جدید زرعی طریقے اپنائیں اور پانی کے ضیاع سے بچنے کے لیے ڈرپ ایریگیشن اور سپرنکلر سسٹم جیسے جدید طریقے استعمال کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آبی وسائل کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

4 thoughts on “صوبے میں آبی وسائل کی بہتری اور زراعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیرآبپاشی بلوچستان

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply to 谷歌站群 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *