سکردو: سکردو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر چکا ہے۔
سکردو میں تقریباً چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں آٹھ انچ تک برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں برفباری کا سلسلہ رک جائے گا، لیکن سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ اور اطراف میں بھی پہلی بارش نے سردی کی شدت کو بڑھا دیا ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
مزید خبروں کے لیے “کوئٹہ وال نیوز” کو فالو کریں۔
سکردو میں برفباری جاری، درجہ حرارت منفی 15 تک پہنچ گیا

alihidaer2313 – Every page seems consistent, design and content align well.