
ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن شروع کر رکھا ہے، ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر، ساجد حسین، محمد خالد خورشید ،عاصم ایوب اور بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ، علی حیدر، نادرحسین، چوہدری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذر اور ژوب سے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
The website design looks great—clean, user-friendly, and visually appealing! It definitely has the potential to attract more visitors. Maybe adding even more engaging content (like interactive posts, videos, or expert insights) could take it to the next level. Keep up the good work!