
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے رینجرز کے زیر استعمال میٹھارام ہاسٹل کی حیثیت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے لاپتا شہری کامران کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں رینجرز پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جسٹس صلاح الدین نے سوال کیا کہ رینجرز کے زیر حراست افراد کو کہاں رکھتے ہیں؟ اس پر رینجرز پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سندھ حکومت نے میٹھارام ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا تھا، ملزمان کو وہیں رکھاجاتا ہے۔
جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ میٹھا رام نے تو تعلیمی مقصد کے لیے ہاسٹل بنوایا ہوگا، اب میٹھا رام کی روح بھی کیا سوچتی ہوگی؟ تعلیمی مقاصد کے لیئے بننے والی عمارت کو اسی مقصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے؟ اس پر رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے عمارت کو بہت اچھی اور اصلی حالت میں رکھا ہوا ہے۔
عدالت نے کہا کہ اب یہ عمارت حکومت کو دیں گے تو وہ بیچ دیں گے اس پر رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیچ تو نہیں سکتے البتہ من پسند لوگوں کو دے دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے محکمہ اوقاف سے رینجرز کے زیر استعمال میٹھارام ہاسٹل کی حیثیت سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی


Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.