رمشا خان اور خوشحال خان نے بروقت معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی

 انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے پر فنکاروں میں اتحاد کا بھی فقدان ہے، اگر اسی معاملے پر وہ اور خوشحال خان آواز بھی اٹھاتے ہیں تو باقی اداکار خاموش رہیں گے، وہ آگے نہیں آئیں گے۔

اسی حوالے سے خوشحال خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بروقت ادائیگیاں نہ کیے جانے کے معاملے پر انڈسٹری میں جلد اتفاق ہوجائے گا، کیوں کہ وہ بہت سارے ایسے افراد کو جانتے ہیں جو اس طرح کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

رمشا خان اور خوشحال خان نے کسی کا نام لیے بغیر انڈسٹری کے پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ مزید پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں اور بروقت معاوضہ ادا کرکے اچھے ماحول کو پروان چڑھائیں۔

اگرچہ دونوں اداکاروں نے بروقت معاوضہ نہ دیے جانے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ ان کا معاوضہ کتنے عرصے سے انہیں نہیں ملا؟ ان سے قبل بھی متعدد اداکار انفرادی طور پر بروقت معاوضہ نہ ملنے سمیت اداکاروں کو کم معاوضہ دیے جانے جیسے مسائل کا شکوہ کرتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *