بھارتی الزامات اور جارحیت کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد

پاکستان پر بھارتی الزامات اور جارحیت کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش کردی گئی، اراکین اسمبلی نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بھارتی الزامات اور جارحیت کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، جس پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے نواب زادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے انجینیئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑے دہشت گرد بھارت اور اسرائیل ہیں، بھارت کسی بھی غلطی فہمی میں نہ رہے۔

مسلم لیگ ( ن ) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اسلام مخالف سیاست پر چلتی ہے، ملکی سالمیت کے لیےہم سب ایک پیج پر ہیں، بھارت کے پالے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔

9 thoughts on “بھارتی الزامات اور جارحیت کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

  2. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply to MM88 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *