بلوچستان میں تیز ہواؤں اور سردی کی واپسی

بلوچستان میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے دو دنوں تک تیز ہوائیں اور گرد و غبار کا طوفان چھایا رہے گا، جس کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

کل ہوا کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور رفتار 55 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جانے کا امکان ہے، جس سے سردی زیادہ محسوس کی جائے گی۔ کوئٹہ میں کچھ علاقوں میں بوندا باندی کی توقع تھی، مگر فی الحال بادل چھٹ چکے ہیں اور شمالی ہوائیں خطے میں داخل ہو رہی ہیں، جو مزید ٹھنڈ کا باعث بنیں گی۔

جمعرات اور جمعہ کو موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہفتے سے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔ عید کے دنوں میں موسم معتدل اور خوشگوار رہے گا، تاہم عید کے بعد دوبارہ بارشوں کی توقع ہے۔ شہریوں کو تیز ہواؤں کے دوران احتیاط برتنے اور جلد کی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی کریم یا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

📢 مزید اپڈیٹس کے لیے فالو کریں: @کوئٹہ وال نیوز

241 thoughts on “بلوچستان میں تیز ہواؤں اور سردی کی واپسی

Leave a Reply to Irena Toth Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *