بلوچستان لیویز کا پولیس میں انضمام، سیکیورٹی نظام میں بڑی تبدیلی

بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، خصوصاً بولان میں جعفر ایکسپریس حملے کے بعد، حکومت نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 ہزار اہلکاروں پر مشتمل لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں شامل کرنے کے لیے قانونی فریم ورک پر غور جاری ہے، تاکہ صوبے میں سیکیورٹی آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ‘اے ایریا’ اور ‘بی ایریا’ کی تفریق ختم کرنے کا عندیہ دیا گیا، جس کے بعد ایک متحدہ سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ دوسری جانب، وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ کوئٹہ میں فوجی حکام نے بھی لیویز فورس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے، جس کے بعد اس کے مستقبل پر غور مزید تیز ہو گیا ہے۔

اہم خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں

6 thoughts on “بلوچستان لیویز کا پولیس میں انضمام، سیکیورٹی نظام میں بڑی تبدیلی

Leave a Reply to 站群程序 Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *