بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے شاہ وکشاہ روڈ پر قائم متفرق کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا اور 5 مختلف خوراک کے مراکز (پکوان ہاوس، مصالحہ گودام، ہوٹل، جنرل سٹور) مالکان کو جرمانہ کیا اور 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جرمانے کیے گئے جنرل سٹور اور پکوان ہاوس مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جبکہ پکوان ہاوس کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، کھلے کوڑے دان، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، ایکسپائرڈ حسنسز کی ملاوٹ، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج پرکارروائی کی گئی ۔مزید برآں مصالحہ گودام اور ہوٹل کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، کھلے کوڑے دانوں کی موجودگی، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور فنگس شدہ ٹماٹروں کی موجودگی پر ایکشن لیا گیا۔