الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے 8 جنوری کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ گوادر سے چمن تک تمام قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی بی 45 کی ری پولنگ میں جمہوریت کے نام پر جمہوریت کا قتل کیا گیا اور دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے۔
مولانا واسع کے مطابق حکومت کے رویے کے باعث پرامن احتجاج اور سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہو رہے ہیں۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
