اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنی اہلیہ ایمن خان کو خود سے کم عمر ہونے کی وجہ سے چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے

منیب بٹ نے حال ہی میں ’نیوز 365‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نہ صرف والد بننے بلکہ شادی ہوجانے کے بعد ہی انسان میں بڑی تبدیلیاں آجاتی ہیں، شادی کے بعد انسان سمجھدار ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہر وقت انسان دوستوں یا دوسرے کاموں میں مصروف رہتا ہے لیکن شادی کے بعد ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہی بیوی ایسا کرنے دیتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب اگر انہیں گھر جانے میں دیر ہوجائے تو ایمن خان 10 منٹ میں انہیں 25 مس فون کالز دیں گی، جس پر انہیں فوری گھر پہنچنا ہوتا ہے۔
منیب بٹ کے مطابق اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ فون کالز آنے کے بعد جب بندہ گھر پہنچتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا تھا، انہیں بس گھر بلانا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *