توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کر دی گئی۔ اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر…

Read More

ہاؤسنگ اسکیم میں اربوں روپے کا مبینہ فراڈ: سابق سینیٹر وقار احمد خان گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے زیر تفتیش پاک عرب ہاؤسنگ اسکیم میں اربوں روپے کے گھپلے میں سابق سینیٹر وقار احمد خان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر وقار احمد خان کو نجی ہاؤسنگ اسکینڈل میں 6 ارب روپے کے مبینہ فراڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ملزم وقار…

Read More

’پیٹ بھر کر کھایا تو مرجائیں گے‘، شامی جیلوں سے آزاد قیدی نئے خطرے سے دوچار

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن فورسز نے جیلوں میں قید افراد کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ان قیدیوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو دہائیوں سے ان جیلوں میں قید تھے اور ان میں سے اکثر شدید غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کا شکار ہیں۔…

Read More

امریکا کیساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، چینی صدر کا انتباہ

چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اس سال کے لیے اپنی ترقی کے اہداف کو حاصل کرلے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آئندہ ماہ امریکا کے دوسری بار…

Read More

گوگل پر 2024 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں، ڈرامے

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ایئر اِن سرچ 2024 کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور شخصیات سمیت چیزوں کی فہرست جاری کی گئی۔ گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کھیل، تفریح، کھانے پکانے کی ترکیبات اور ٹیکنالوجی کی چیزوں کی…

Read More

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے…

Read More

علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا: خاندانی ذرائع عمران خان

عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی عمران خان اپنی بہنوں کو دی گئی ہدایت میڈیا تک پہنچانے کا کہتے ہیں۔ علی…

Read More

محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے: علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ابھی سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، حکومت نے دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں…

Read More

سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی کی عمران خان پر تنقید، نوازشریف سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے نام کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگ لی۔ جاوید بدر نے صدر مسلم لیگ ن کے نام لکھے کھلے خط میں کہا کہ نواز شریف سے اپنی گستاخیوں اور…

Read More

سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا، جسٹس منصور کے خط پر خواجہ آصف کا ردعمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے سیئنر ترین جج منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔ گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کہا تھا 26 ویں ترمیم…

Read More