جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان و دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ وکلاء کے…

Read More

لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش…

Read More

فیکٹ چیک: صحافی مطیع اللہ جان کی پی ایم اے سے نکالے جانے کی ویڈیو ’ڈیپ فیک‘ ہے

28 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کئی صارفین نے صحافی مطیع اللہ جان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ انہیں فوج سے نامناسب رویے کی وجہ سے نکالا گیا تھا تاہم یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کی گئی ہے اور…

Read More

نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ سے انصاف مل جاتا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں…

Read More

ڈی چوک میں احتجاج: علی امین گنڈاپور کا مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک میں احتجاج پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ ڈان نیوز…

Read More

جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کو مواخذے کا سامنا

جنوبی کوریا کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے صدر یون سک یول کے غیر معمولی لیکن قلیل المدتی مارشل لا کے نفاذ کے بعد بدھ کے روز ان کے مواخذے کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرادی، جس کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘…

Read More

عالمی جامعات کے کیمپس لاہور میں کھلوانے کی کوشش کریں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا کی معروف جامعات کے کیمپس لاہور میں کھلوانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایسے بچے جو پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے، انہیں ملک میں ہی بیرون ملک کی بہترین جامعات سے پڑھنے کا موقع مل سکے، یہ سب کچھ بہت مہنگا ہے لیکن آپ (نوجوانوں) سے…

Read More

رمشا خان اور خوشحال خان نے بروقت معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی

 انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے پر فنکاروں میں اتحاد کا بھی فقدان ہے، اگر اسی معاملے پر وہ اور خوشحال خان آواز بھی اٹھاتے ہیں تو باقی اداکار خاموش رہیں گے، وہ آگے نہیں آئیں گے۔ اسی حوالے سے خوشحال خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بروقت ادائیگیاں نہ کیے جانے…

Read More

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر بلاول بھٹو کی فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات آج متوقع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاق میں حکمران اتحاد میں شامل بلاول بھٹو زرداری آج جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے مدارس رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ…

Read More

پشاور ہائیکورٹ کا زرتاج گل کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما  زرتاج گل کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد  عدالت نے زرتاج گل…

Read More