
پاکستانی اداکار فہد مصطفی کو برطانوی پارلیمنٹ کی دونوں ایوانوں کی جانب سے دو اہم اعزازات ملے ہیں۔ فہد مصطفی کو ‘ڈائیورسیٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ’ ہاؤس آف کامنز میں اور ‘گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ’ ہاؤس آف لارڈز میں دیا گیا۔ ان اعزازات سے فہد مصطفی کی عالمی سطح پر ثقافتی تنوع اور اتحاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی ان کے عالمی اثر و رسوخ اور پاکستان کے ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔