پاکستان ریلوے کا معذور افراد کے لیے خصوصی رعایت، کرایوں میں 50٪ تک کمی
پاکستان ریلوے نے معذور افراد کے لیے سفر کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔ تمام ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں (سوائے گرین لائن) میں معذور افراد کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مسافر رعایت کے حصول کے لیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) میں معذوری کی تفصیلات فراہم کریں۔ بصارت سے محروم مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والے معاونین کو بھی رعایتی کرایے کی سہولت دی گئی ہے۔
مزید سہولت کے طور پر، ریلوے اسٹیشنز پر وہیل چیئرز، مخصوص بکنگ کاؤنٹرز، اور خصوصی واش رومز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اور 12 مزید اسٹیشنز پر یہ خدمات جلد متعارف کرائی جائیں گی۔
یہ اقدام معذور افراد کو زیادہ آرام دہ اور خود مختار سفر کی سہولت دینے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔
