وزیرِاعظم شہباز شریف نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف 10 رکنی خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی
اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ریاست اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کی نشاندہی اور روک تھام کے لیے ایک 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔ اس فورس کی سربراہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کریں گے، جبکہ وزارتِ داخلہ، وزارتِ اطلاعات، ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی، ایم آئی، اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی اس میں شامل ہیں۔
ٹاسک فورس کو 10 دن میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ اقدام نومبر 24 کے احتجاج کے بعد ریاست مخالف بیانیے پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
