
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے دھرنے کی کال دی، وہ لوگ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے، رینجرز جوان اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، سیکڑوں زخمی ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وفاق پر تیسرا حملہ ناکام بنادیا۔
انہوں ںے کہا کہ پہلی حقیقی مزاحمت کا سامنا کرنے پر جس طرح پی ٹی آئی میدان چھوڑ کر بھاگی کسی بھی جنگ یا تحریک میں اس طرح دم دبا کر بھاگنے کی مثال آپ کو نہیں ملے گی، ہم نے انہیں احتجاج کے لیے بار بار کئی جگہیں آفر کیں اور عمران خان راضی بھی ہوگئے تھے لیکن یہ خاتون بشریٰ بی بی ہجوم کو دیکھ کر بولیں کہ اب اُدھر کون جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کراؤڈ اچھا تھا جنہوں نے سیاست میں زندگی گزاری ہے وہ ایسا ہجوم دیکھتے رہتے ہیں مگر بشریٰ بی بی نے پہلی بار اتنا ہجوم دیکھا اور کہا کہ میں تو ڈی چوک جاؤں گی مگر اس کے بعد جو حشر ہوا اور وہاں سے جو بھاگی ہیں تو گنڈاپور کے ساتھ ہی فرارہوئیں