پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران نیا موڑ آ گیا، جہاں تھانہ نصیر آباد اور واہ صدر میں دو مزید مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس طرح احتجاج کے دوران درج ہونے والے مجموعی مقدمات کی تعداد 10 ہو گئی ہے

یہ مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، جن میں اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت اور تعزیرات پاکستان کی 14 مختلف دفعات شامل ہیں۔
ان مقدمات میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں بشمول پارٹی کے بانی، علیمہ خان، بشری بی بی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، عارف علوی اور خورشید خان سمیت دیگر متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے موٹروے ٹول پلازہ اور براہما پکٹ پر پولیس ٹیموں پر حملہ کیا، اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور سڑکوں کو بلاک کرنے کے لیے ٹائروں کو آگ لگا دی۔
پولیس پر ڈنڈوں اور پتھراؤ کرتے ہوئے حملہ کیا گیا اور سرکاری موٹرولا وائرلیس سیٹ، ہیلمٹ اور دیگر سامان چھین لیا گیا

11 thoughts on “پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران نیا موڑ آ گیا، جہاں تھانہ نصیر آباد اور واہ صدر میں دو مزید مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس طرح احتجاج کے دوران درج ہونے والے مجموعی مقدمات کی تعداد 10 ہو گئی ہے

  1. Нужна презентация? нейросеть для создания презентаций Создавайте убедительные презентации за минуты. Умный генератор формирует структуру, дизайн и иллюстрации из вашего текста. Библиотека шаблонов, фирстиль, графики, экспорт PPTX/PDF, совместная работа и комментарии — всё в одном сервисе.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *