بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں پروفیشنل پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 میں سے 6 نشستیں اپنے نام کرلیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
نتائج کے مطابق میر عطااللہ لانگو نے 529 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی۔ محمد افضل حریفال، نادر چھلگری، نجیب اللہ کاکڑ، راحب بلیدی (نصیرآباد سبی زون)، محمد ایاز مندوخیل (ژوب لورالائی زون) اور جاڈین دشتی (لسبیلہ مکران زون) کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔
جبکہ کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے۔
حق اور سچ خبروں تک بروقت رسائی کے لیے اپنا “کوئٹہ وال نیوز” فالو کیجیے۔


Test comment for verification