بلوچستان میں صحافت کی آزادی اور جمہوری اقدار کو فروغ مل رہا ہے،جمعیت کوئٹہ

کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد مولانا محمد ساسولی حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ٹکری محمد جان لانگو ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم مولانا سعیداحمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا احمد جان ساسولی مولانا مولانا مفتی رضا خان عبدالمجید مولانا محمد اکبر مینگل سید نصیب اللہ آغا امین جان رند حاجی محمد عیسی ملک روزی الدین عبدالباری بازئی اور حافظ حبیب الرحمن اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاکہ پریس کلب کوئٹہ کے نومنتخب صدر رانا عرفان سعید، جنرل سیکرٹری ایوب ترین، نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر تمام اراکین کو جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کوئٹہ کے انتخابات میں صحافتی برادری نے جمہوری عمل کے ذریعے اپنی قیادت کا انتخاب کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں صحافت کی آزادی اور جمہوری اقدار کو فروغ مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بالخصوص قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے جاہز مطالبات اور حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے مسائل کے حل، اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ صحافت کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتی ہے، اور ایک آزاد، ذمہ دار اور غیر جانبدار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت جہد وجہد کی ہے اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔
نئی قیادت کی قیادت میں پریس کلب کوئٹہ مزید مستحکم ہوگا اور صحافتی برادری کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھائیں گے اور بلوچستان کے صحافیوں کے حقوق و فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *