کوئٹہ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں شہر میں صفائی مہم شروع کرنے ،تجاوزات کیخلاف کارروائی اور سرکاری نرخ نامے کو آویزاں کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ،اے سی سٹی محمد افضل تحصیلدار عبدالرازق میانی، رسالدار جہانگیر خان کاکڑ پولیس ڈی ایس پی اور میونسپل کارپوریشن شریک ہوئے ۔
پرائس کنٹرول اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی چمن میں موجود نہیں ہے چونکہ روزانہ منڈی لگتی ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ ہی دیکھ رہی ہے لہذا ہم ایگریکلچر سیکریٹری مارکیٹ کو بھی مطلع کریں گے تاکہ وہ آکر پوری مارکیٹ کو کنٹرول کر سکے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تجاوزات کیخلاف ہم نے اعلانات بھی کیےہیں اور پبلک نوٹسز بھی لوگوں کو جاری کر دئیے گئے ہیں اور انہیں خبردار کر دئیے گئے ہیں کہ بازار میں جتنے بھی تڑھے وغیرہ ہیں ان سب کیخلاف کل رات 10 بجے سے آپریشن شروع ہو جائے گی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا