وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اجلاس: غیر قانونی شکار کی روک تھام

کوئٹہ؛ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ اور استحکام کے لیے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے نایاب جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے کمیونٹی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت دی اور شکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تکتو میں غیر قانونی شکار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *