حکومت کی جانب سے تولیدی صحت کی سہولیات کا اعلان

کوئٹہ:
بلوچستان کے محکمہ بہبود آبادی کے سیکریٹری عبداللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ حکومتی پالیسی کے تحت ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر خاندان کی تشکیل کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے 50 بستروں پر مشتمل جام غلام قادر اسپتال حب محدود وسائل کے باوجود بہتر طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی حب اور اوتھل کے ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کونر ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے 50 بستروں پر مشتمل ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتال، جام غلام قادر، حب کے دورے کے دوران کہی۔

بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ اسپتال میں زچگی کے کیسز کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں ہے، حالانکہ اواران، اوتھل، شاہ نورانی، کنراج اور دریجی جیسے دور دراز علاقوں کی خواتین بھی اس اسپتال میں علاج کے لیے آتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *