عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی مخالفت کردی

مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ اے این پی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کرتی ہے،گورنر راج لگانا مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج لگ بھی جائے تو تین ماہ بعد ختم ہوجائےگا۔
انجینئر احسان اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسمبلی میں اکثریت ہے،گورنر راج اثر انداز نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *