مطالبات کی منظوری کے لیے زمینداروں کا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جاری ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھرنا زرعی انکم ٹیکس میں اضافے اور سولرائزیشن کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ظالمانہ زرعی ٹیکس کسی صورت منظور نہیں کریں گے، اس کے علاوہ 15 جنوری تک بقایا زمینداروں کو سولر کے پیسے منتقل کیے جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 28 ہزار ٹیوب ویلز سولرائزیشن منصوبے کے تحت رقم منتقل کرنے کیے جانے تک 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔