بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اعلان کیا ہے کہ “بینظیر کفالت” پروگرام کے تحت سہ ماہی ادائیگیاں اب 13,500 روپے کی جائیں گی۔ سینیٹر نے مزید کہا کہ 2025 کو “بینظیر ہنر مند پروگرام” کے طور پر منایا جائے گا، جس کا مقصد مستحق افراد کو مختلف تربیتی مواقع فراہم کر کے روزگار حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔
یہ پروگرام پاکستان کا ایک اہم سوشل سیفٹی نیٹ ہے، جو 2008 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد معاشرتی طور پر کمزور طبقوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے، خاص طور پر خواتین کو خود مختاری دینے کے لیے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر مدد کر سکیں۔
مستفید افراد کے لیے رقوم کی وصولی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے حکومت نے مختلف بینکوں کی فہرست میں اضافہ کیا ہے، جن میں بینک الفلاح، بینک آف پنجاب اور دیگر شامل ہیں۔
مزید خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفید افراد کے لیے سہولتیں، رقوم کی ادائیگی میں اضافہ
