اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر آصف علی زرداری کے دستخط کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے صدر کی مذہبی حلقوں میں عزت بڑھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر کے اس فیصلے سے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تقویت ملی ہے اور یہ مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی جیت ہے۔ حافظ حمد اللہ نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔
مدارس رجسٹریشن ایکٹ کے تحت اب مدارس کو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرنا لازمی ہوگا، جس سے اداروں کی رجسٹریشن کا عمل آسان اور منظم ہوگا۔
مزید خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں۔
