کوئٹہ وال نیوز: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے کیس میں ان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث کیا گیا۔
حسن ابدال تھانے میں درج کیس میں بار بار طلبی کے باوجود گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے حسن ابدال پولیس کو اشتہار کی تعمیل یقینی بنانے اور 21 جنوری 2025 تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں انہیں باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو مئی 2023 کے واقعات سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر لگائے گئے الزامات کی تمام ملزمان نے تردید کی ہے۔ مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔