پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 100,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے تاریخ میں پہلی بار کے ایس ای 100 انڈیکس کو 100,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی، جس سے ملک کی مالی مارکیٹ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا۔ 99,269 پوائنٹس پر بند ہونے کے بعد، انڈیکس میں 1,271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ کاروباری برادری کی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی سخت محنت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، اور اس پیشرفت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا اثر نظر آ رہا ہے۔

6 thoughts on “پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 100,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *