ایف سی بلوچستان کا خاران میں کامیاب انٹیلجنس بیسڈ آپریشن

بلوچستان کے شہر خاران میں ایف سی بلوچستان نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ 20 دسمبر کو کی جانے والی اس کارروائی میں 30 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی، جسے دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہو گئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف سی بلوچستان کی اس بروقت کارروائی نے نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ عوام کی حفاظت کے لیے ایف سی کے عزم کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *