جرمنی کے شہر میگڈبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں گاڑی کے حملے سے 2 افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق جبکہ 68 زخمی ہو گئے۔ حملہ جمعہ کی شام پیش آیا، جب ایک گاڑی ہجوم میں گھس گئی۔ حکام نے واقعے کو ایک دانستہ حملہ قرار دیا ہے اور 50 سالہ سعودی ڈاکٹر کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔
زخمیوں میں 15 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 37 کو درمیانی اور 16 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی اور کہا کہ وہ متاثرہ شہر کا دورہ کریں گے۔ سیکسنی انہالٹ کی وزیر داخلہ تامارا زیشانگ کے مطابق، حملہ آور 2006 سے جرمنی میں مقیم تھے اور سیکیورٹی اداروں کو ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔
علاقائی وزیر اعلیٰ رائنر ہیسلوف نے اسے شہر کے لیے بڑی تباہی قرار دیا اور کہا کہ اس المناک واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!
